31 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںاسلام آباد ،ناجائز منافع خوری، تجاوزات اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف...

اسلام آباد ،ناجائز منافع خوری، تجاوزات اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائیاں

- Advertisement -

اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوری، تجاوزات اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 9 پیشہ ور بھکاریوں سمیت درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا اور ناجائز منافع خوری پر 13 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کردیا ۔

ترجمان آئی سی ٹی کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے متعلقہ علاقوں میں ناجائز منافع خوری، تجاوزات اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائیاں کیں اور 115 مقامات پر معائنے کئے اور ناجائز منافع خوری پر13 ہزار 300 روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے ایک دکان سر بمہر کر دی اور تین افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔ اس کے علاؤہ (9) پیشہ ور بھکاریوں کو بھی گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا

- Advertisement -

ان کارروائیوں کے دوران ٹیموں نے غیر قانونی کلینکس اور شیشہ کیفیز کے خلاف بھی کارروائی کی گئی، تجاوزات کے خلاف بھی آپریشن کیا گیا اور خلاف ورزی پر 6 افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا اور تین افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لیں۔

ضلعی انتظامیہ نے قیمتوں اس دوران 7 کلو سے زائد پولی تھین بیگز بھی ضبط کر لئے۔مزید برآں غیر غیر قانونی پٹرول فلنگ ایجنسیوں اور غیر قانونی ایل پی جی فلنگ سٹیشنز کے خلاف بھی کارروائی کی گئی، دو غیر قانونی پٹرول فلنگ ایجنسیوں کو سیل کر دیا اور دو افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔واضح رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات ، ناجائز منافع خوری اور پروفیشنل بھکاریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=384713

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں