اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 14 نومبر سے اب تک 41 ہزار 512 گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے جا چکے ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک روز کے دوران 3 ہزار 201 گاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل کی گئی، جو شہریوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی اور انتظامیہ کے موثر …
اسلام آباد ، ایم ٹیگ کے اجرا کا عمل تیزی سے جاری، 41 ہزار سے زائد گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 14 نومبر سے اب تک 41 ہزار 512 گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے جا چکے ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک روز کے دوران 3 ہزار 201 گاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل کی گئی، جو شہریوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی اور انتظامیہ کے موثر انتظامات کا ثبوت ہے
۔شہریوں کی سہولت کے لیے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں 12 سروس پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جہاں گاڑیوں پر بروقت ایم ٹیگ لگانے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوانے کے لیے جلد از جلد مقررہ سروس پوائنٹس سے رجوع کریں تاکہ کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی یا جرمانے سے بچا جا سکے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایم ٹیگ کا بروقت حصول نہ صرف سفر میں آسانی پیدا کرتا ہے بلکہ ٹریفک نظام کو بھی بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔








