اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) اسلام آباد ، مری اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی دوپہر اسلام آباد، مری ، سوات، مالاکنڈ، مردان ، ایبٹ آباد اور صوابی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگ اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اورکلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکزافغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ فی الوقت زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔