اسلام آباد ، چورگرفتار،مال مسروقہ بر آمد

تھانہ بنی گالا پولیس نے گھریلو چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا۔

اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):تھانہ بنی گالا پولیس نے گھریلو چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم سے 6 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم نے گھر میں داخل ہوکر لیپ ٹاپ،طلائی زیورات،گھڑیاں اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کی تھیں۔تھانہ بنی گالا پولیس ٹیم نے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا،ملزم کی شناخت حبیب کے نام سے ہوئی ہے۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ،قاضی علی رضا نے کہا کہ ملزم سے 6 لاکھ روپے مالیت کی قیمتی گھڑیاں، لیپ ٹاپ، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد ہوئیں ہیں ۔اسلام آباد پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی عمل میں لا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔