شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، لورہ پولیس کا چھاپہ، بھاری مقدار میں اسلحہ و ایمونیشن برآمد
شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، لورہ پولیس کا چھاپہ، بھاری مقدار میں اسلحہ و ایمونیشن برآمد

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 18 اکتوبر (اے پی پی):لورہ کے علاقہ کھوئیاں کے مقام پر شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی اطلاع پر لورہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا۔ ایبٹ آباد پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر افراد اپنا اسلحہ اور ایمونیشن چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
لورہ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 5 پستول، 2 ریپیٹر، 2 بندوقیں اور بھاری مقدار میں ایمونیشن بمعہ میگزین برآمد کر لئے گئے۔ پولیس نے برآمد شدہ اسلحہ قبضہ میں لیکر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے مزید کارروائی جاری ہے۔ لورہ پولیس کا کہنا ہے کہ شادی بیاہ کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ اور غیر قانونی اسلحہ کے استعمال کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔







