اسلام آباد انتظامیہ کی ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائیاں،2 دکانیں سربمہر، 17 افرادگرفتار

128
deputy Commissioner Islamabad
deputy Commissioner Islamabad

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوری پر10ہزار روپے جرمانہ کرتے ہوئے 2 دکانیں سربمہر اور17 افرادکو گرفتار کرلیا۔ پیرکو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے اپنے علاقوں میں ناجائز منافع خوری، تجاوزات اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشنزکئے۔

اس حوالے سے ترجمان آئی سی ٹی ڈاکٹر محمد عبداللہ تبسم نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز نے قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے105 مقامات پر انسپکشن کی اور قیمتوں میں اضافے پر10ہزار روپے جرمانہ عائدکر کے 2دکانیں سیل اور ایک شخص کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ۔پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائیوں میں 8 بھکاریوں کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا۔

تجاوزارت کے خلاف آپریشن میں خلاف ورزی پر8 افراد کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران 4 کلوگرام سے زائد پولی تھین بیگز بھی ضبط کرلئے گئے۔غیرقانونی کلینکس ، شیشہ کیفوں، غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں اور ایل پی جی فلنگ سٹیشنز کے خلاف بھی کارروائیاں کی گئیں۔ واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کا روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں اضافے، تجاوزات، پیشہ ور بھکاریوں اور دیگر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔