اسلام آباد اور راولپنڈی میں پانی کی قلت کے مسائل حل کرنے کےلئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقیات اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیرصدارت اجلاس

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) اسلام آباد اور راولپنڈی میں پانی کی قلت کے مسائل حل کرنے کےلئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقیات اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔جس میں معاون خصوصی سی ڈی اے علی نواز اعوان، عامر محمود کیانی اور وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ حکومت کا مقصد پانی …

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) اسلام آباد اور راولپنڈی میں پانی کی قلت کے مسائل حل کرنے کےلئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقیات اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔جس میں معاون خصوصی سی ڈی اے علی نواز اعوان، عامر محمود کیانی اور وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ حکومت کا مقصد پانی کے مسئلہ کا پائیدار حل فراہم کرنا ہے۔ وفاقی وزیر نے تمام متعلقہ وفاقی اور صوبائی محکموں کی نمائندگی کے ساتھ ایک کمیٹی تشکیل دی اور ہدایت کی کہ وہ احتیاطی اقدامات کریں اور کارروائیوں اور بحالی کی سرگرمیوں کو ہموار کریں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں شہروں کے آس پاس پانی کے کافی ذرائع دستیاب ہیں تاہم واٹر مینجمنٹ سسٹم کمزور ہے اور اسے بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں خانپور ڈیم سے اسلام آباد اور راولپنڈی کو پانی کی فراہمی کی موجودہ صورتحال سے متعلق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور کی رپورٹ پر غور کیا گیا۔ یہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ مختلف وفاقی اور صوبائی محکموں میں ذمہ داریاں واضح نہیں ہیں۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ خانپور ڈیم ذخائر کے فیز II پر کام جلد شروع کیا جائے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ جڑواں شہروں کو پانی کے مناسب معیار کی فراہمی کو یقینی بنانا حکومت کی واضح ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کےلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔