اسلام آباد بند کرنے اور قانون توڑنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا ئیگی، ماروی میمن

111

سکھر۔29 اکتوبر (اے پی پی) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ بعض عناصر ملکی ترقی کی راہ میںرکاوٹیںکھڑی کرنا چاہتے ہیں، پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت ترقی کے عمل میں رکاوٹوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز سرکٹ ہاوس سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مسلم لیگ (ن) ضلع سکھر کے صدر امام الدین کھوسو، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری خورشید احمد میرانی ودیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ماروی میمن نے مذید کہا کہ عمران خان صرف دھرنے کی سیاست کرنا جانتے ہیں، اسلام آباد بند کرنے اور قانون توڑنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا ئیگی۔