دھرنا اقتصادی راہداری کو ناکام کرنے کی عالمی سازش کاحصہ ہے،ریاض پیرزادہ

121

ملتان۔24 اکتوبر(اے پی پی )وفاقی وزیربرائے بین الصوبائی ہم آہنگی میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہاہے کہ اسلام آباد دھرنا چین پاکستان اقتصادی راہداری کو ناکام کرنے کی عالمی سازش کاحصہ ہے۔انہوںنے کہا کہ کسی کوکوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ ایک جمہوری نظام کے تحت منتخب حکومت کو دھرنوں اور جلوسوں کے ذریعے اقتدار سے ہٹانے کی کوشش کرے۔انہوںنے کہاکہ محمد نوازشریف تین دفعہ عوام کے ووٹ کے ذریعے ملک کے وزیراعظم بنے ،کھڑکیاں یا دیوارپھلانگ کراقتدار میں نہیں آئے۔حکومت کی تین سالہ کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوںنے کہاکہ محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک نے ہرشعبہ میں نمایاں ترقی کی۔وزیراعظم نے ملک کو اقتصادی ترقی کی راہ پر ڈالا۔بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے مختلف منصوبے شروع کیے۔