اسلام آباد سمیت بالائی و وسطی پنجاب میںآندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد ۔ 10جون (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ،وسطی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، مشرقی بلوچستان،گلگت بلتستان اور کشمیر میںآندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوںکے دوران بالائی خیبرپختونخوا ، جنوبی بلوچستان اورکشمیرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں ہوئی جہاں پاراچنار میں 5 ملی میٹر، کالام 3 ، …

اسلام آباد ۔ 10جون (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ،وسطی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، مشرقی بلوچستان،گلگت بلتستان اور کشمیر میںآندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوںکے دوران بالائی خیبرپختونخوا ، جنوبی بلوچستان اورکشمیرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں ہوئی جہاں پاراچنار میں 5 ملی میٹر، کالام 3 ، میرکھانی ، دیر 2 ، گلگت بلتستان، بونجی 3 ،سکردو ، استور 2 ، گلگت ، بگروٹ ایک ، بلوچستان، خضدار 3 اور لسبیلا میں 2 ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ درجہ حرارت،سبی، نوکنڈی، موہنجوڈارو میں 45 اور دالبندین میں 44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔