اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، زیریں سندھ، بالائی خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش گلگت بلتستان، گوپس 2، استور، بگروٹ 1،خیبر پختونخوا،دیراور بالاکوٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ درجہ حرارت، نوکنڈی،دادو 45، دالبندین ، بھکر اوررحیم یا ر خان میں44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔