انڈونیشین صوبے سلویسی میں سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو گئی،23 لاپتہ

جکارتہ ۔ 15 جولائی (اے پی پی) انڈونیشیا کے جنوبی صوبے سلویسی میں طوفانی سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی جبکہ 23 افراد لاپتا ہو گئے ہیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلویسی کے شمالی ضلعے لووو کی ڈیزاسٹر تخفیف ایجنسی کے سربراہ مسلم مختار نے بتایا کہ 16 لاشوں کو تین مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ ریسکیو اہلکار لاپتا افراد کی تلاش ابھی بھی جاری …

جکارتہ ۔ 15 جولائی (اے پی پی) انڈونیشیا کے جنوبی صوبے سلویسی میں طوفانی سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی جبکہ 23 افراد لاپتا ہو گئے ہیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلویسی کے شمالی ضلعے لووو کی ڈیزاسٹر تخفیف ایجنسی کے سربراہ مسلم مختار نے بتایا کہ 16 لاشوں کو تین مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ ریسکیو اہلکار لاپتا افراد کی تلاش ابھی بھی جاری رکھے ہوئے ہیں،ہماری ابھی بھی متاثرین کی تلاش اور ان کی بازیابی پر توجہ مرکوز ہے۔ محکمہ موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی (بی ایم کے جی) کے مطابق اتوار اور پیر کو موسلا دھار بارشوں کے باعث ضلعے میں تین دریاﺅں مسامبا، رونگ کنگ اور میلے میں گنجائش سے زیادہ پانی آنے کے باعث سیلاب آیا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور تقریباً 5,000 خاندان متاثر ہوئے ہیں۔ایجنسی نے سیلاب زدہ علاقے میں لوگوں کو متنبہ کرتے ہوئے بارشوں کی جمعرات تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ مبینہ طور پر کچھ دیہاتوں تک جانے والی متعدد سڑکیں کیچڑ میں دھنس جانے کے باعث لوگوں کو نکالنا اور امدادی امداد تقسیم کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

مزید خبریں