اسلام آباد ۔ 10 جون (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ،خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران خیبر پختونخوا ، پنجاب اورکشمیر میں بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا ،لوئر دیر 24 ، کاکول 19، سیدو شریف 12، مالم جبہ 10، بالاکوٹ …
اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ،خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
اسلام آباد ۔ 10 جون (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ،خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران خیبر پختونخوا ، پنجاب اورکشمیر میں بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا ،لوئر دیر 24 ، کاکول 19، سیدو شریف 12، مالم جبہ 10، بالاکوٹ 8، پٹن 7، پاراچنار2، کالام ایک، پنجاب ، گوجرانوالہ 17 ،منڈی بہائوالدین 16 ، حافظ آباد، لاہور 9،، جھنگ، لیہ 2سیالکوٹ ایک ، کشمیر، مظفرآباد14 اورگڑھی دوپٹہ میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ درجہ حرارت، دادو 47 ، جیکب آباد ، سبی 46 ، موہنجوداڑو اور روہڑی میں 45 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔









