اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران اسلام آباد،راولپنڈی سمیت بالائی اور وسطی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا ،بلوچستان، خضدار اور کشمیر میں تیز ہواﺅں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ …

اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران اسلام آباد،راولپنڈی سمیت بالائی اور وسطی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا ،بلوچستان، خضدار اور کشمیر میں تیز ہواﺅں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجابکے شہر چکوال میں 17 ، جہلم 14 ، منڈی بہاﺅالدین 10 ، سیالکوٹ 8 ، اسلام آباد 7 ، حافظ آباد 6 ، نارووال 5 ، لاہور4 ، گجرات 3 ، گوجرانوالہ ، قصورایک ، کشمیر، گڑھی دوپٹہ 11 ، راولاکوٹ ایک اوربلوچستان، خضدار میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ درجہ حرارت ، نوکنڈی ، دالبندین اور دادومیں 44، موہنجوداڑو، تربت 43 ، جیکب آباد، لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد میں 42 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔