اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب اوربیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کاامکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان ، خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان کے پہاڑی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان ،، کشمیراور زیریں سندھ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔کم سے کم درجہ حرارت منفی 12، کالام منفی 6،گوپس ، سکردو،قلات منفی5، بگروٹ، مالم جبہ، کوئٹہ منفی 4، میر کھانی،پاراچناراور استور میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب،اسلام آباد زیرو پوائنٹ 39، ایئر پورٹ 13، سیدپور 32، بوکڑہ 27، مری 36،راولپنڈی 34، چکوال 6، بھکر 5، اٹک 4، ساہیوال، سرگودھا 2، جوہر آباد، جھنگ، گجرات، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جہلم، قصور، منگلہ ایک،خیبر پختونخوا، کالام 30، میرکھانی 22، مالم جبہ 20، دیرلوئر19 ، اپر15 ،پٹن 19، چراٹ 17، بالاکوٹ، سیدوشریف 16، کاکول 13، تخت بائی 10، دروش 7، پشاور 7، چترال 6، پاراچنار 2، کشمیر ،گڑھی دوپٹہ 29، مظفرآباد 21، راولاکوٹ19 ، کوٹلی 8 ، بلوچستان ژوب 5، گلگت بلتستان، بگروٹ ایک ،سندھ، ٹنڈو جام میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اس دوران کالام 15 اورمالم جبہ میں10 انچ برف باری بھی ریکارڈ کی گئی۔