اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

63

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی)وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ،جنوب مشرقی سندھ اور کشمیرکے اضلاع میں تیزہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم تخت بائی، بالاکوٹ، دیر، ڈی آئی خان، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں تخت بائی 89، بالاکوٹ 07، دیر 04، ڈی آئی خان 01، اسلام آباد (زیر وپوائنٹ35، سید پور 26)، پنجاب میں بھکر 18، راولپنڈی (شمس آباد 05 )، اٹک، لیہ 03،کشمیر میں گڑھی دوپٹہ 01، گلگت بلتستان میں بگروٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین، نوکنڈی 46، چلاس 44، دادو، موہنجوداڑو اور سبی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔