اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش،کالام میں بر ف باری ہوئی ، محکمہ موسمیات

85
ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی /تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ،زیریں سندھ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش جبکہ کالام میں بر ف باری ہوئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلندپہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران خیبر پختو نخوا،کشمیر،پنجاب اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش کشمیر میں راولاکوٹ 17، کوٹلی 07، گڑھی دوپٹہ04، خیبر پختونخوا میں چترال ، پٹن 15، دیر (اپر14، لوئر 05( ، کالام 13، کاکول11 ،مالم جبہ ، دروش07، پاراچنار ،بنوں06، سیدو شریف، میر کھانی 05، بالاکوٹ04، چراٹ03، پشاور(سٹی، ائیر پورٹ01 )، پنجاب میں چکوال 08، مری 06، اسلام آباد (ائیرپورٹ07،زیرو پوائنٹ03، سیدپور 02، بوکڑہ، گولڑہ 01)، راولپنڈی (چکلالہ 02(،گلگت بلتستان میں گوپس 03،چلاس میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اس دوران کالام میں 01 انچ برفباری بھی ریکارڈ ہوئی۔

جمعرات کو ملک میں کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی04، کالام منفی02 اورگوپس میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔