ویسٹ انڈیز نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سری لنکا کو8وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی

انٹیگوا ۔11مارچ (اے پی پی):ویسٹ انڈیز نے شائی ہوپ کی شاندار سنچری کی بدولت پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں سری لنکا کو8وکٹوں سے ہرا کر تین میچو ں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ، فاتح ٹیم نے 233رنز کا ہدف 47ویں اوور میں 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، شائی ہوپ نے 110اورایون لیویز نے 65رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار …

انٹیگوا ۔11مارچ (اے پی پی):ویسٹ انڈیز نے شائی ہوپ کی شاندار سنچری کی بدولت پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں سری لنکا کو8وکٹوں سے ہرا کر تین میچو ں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ، فاتح ٹیم نے 233رنز کا ہدف 47ویں اوور میں 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، شائی ہوپ نے 110اورایون لیویز نے 65رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

شائی ہوپ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ آئی لینڈرز کے تین کھلاڑیوں کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں ۔ انٹیگوا میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کے کپتان دیموتھ کرونا رتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا، آئی لینڈرز نے 49 ویں اوور میں 232 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔

ڈینوشکا گناتھلیکا 55، کپتان دیموتھ کرونارتنے 52 اور اشین بندارا50رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔جیسن ہولڈراور جیسن محمد نے دو، دو جبکہ الزاری جوزف ، کیرون پولارڈ اور فیبین ایلن نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم 233رنز کا مطلوبہ ہدف تین اوورز قبل 47ویں اوور میں 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ شائی ہوپ نے 110اور ایون لیویز نے 65رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ڈیرن براوو ناقابل شکست 37رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

یوں میزبان ٹیم نے آئی لینڈرز کو 8وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-1کی برتری حاصل کرلی۔ سری لنکا کے دوشمنتھا چامیرانے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ شائی ہوپ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔