"کراچی پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری، جرائم کی روک تھام، قانون نافذ کرنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مختلف کارروائیوں کی تفصیلات پیش کی گئیں۔”
کراچی پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

مزید خبریں
کراچی۔ 06 جولائی (اے پی پی):کراچی پولیس نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے گزشتہ ہفتے شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوئوں سے ضلعی پولیس کے 25مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 8ملزمان ہلاک، 24زخمی ڈاکوئوں سمیت 33ملزمان کو گرفتارکرکے 33اقسام کا غیر قانونی اسلحہ، ایک رکشہ اور 13موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔
پیر کو ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کراچی پولیس نے گزشتہ ہفتے منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ زونز سے مجموعی طور پر 932 سے زائدمبینہ ملزمان کو گرفتارکرکے لاکھوں روپے مالیت کی 9کلو 989 گرام چرس، 2کلو 100گرام آئس،کرسٹال ، ہیروئن اور133سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کیاہے۔اس کے علاوہ کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے چھینی و چوری شدہ 49موٹرسائیکلیں اور 4بڑی گاڑیاں بھی برآمد کی ہیں۔







