پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری نےکہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے پوری قوم متحد ہے
دہشت گردی کے خلاف جنگ اور قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے،بیرسٹر دانیال چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری نےکہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے پوری قوم متحد ہے اور اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے،ملک کو درپیش چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارت پاکستان کے خلاف پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان آبی معاہدے کی کسی بھی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے پانی کی فراہمی روکنے کی بھارتی کوششوں کو بے نقاب کرنے کے لیے تمام بین الاقوامی اور قانونی فورمز سے رجوع کرے گا۔بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور پوری قوم کسی بھی ممکنہ جارحیت یا مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔







