اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

121
ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ، محکمہ موسمیات
ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنےجبکہ خیبرپختونخواہ اور صوبہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب ، خیبر پختونخوا سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم سندھ کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش سندھ مٹھی میں 49، ڈپلو 21، لاڑکانہ 8، اسلام کوٹ 7، نگر پارکر 6، چھا چھرو، چھور ، پڈعیدن 3 اور میرپورخاص میں2 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں43، سبی 42، بہاو¿ولنگر، اوکاڑہ، بہاو¿ولپور اور نورپورٹ میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔