اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ کے جھٹکے ،میر پور میں زلزلے سے عمارت گرنے اور دیگر مختلف واقعات میں متعدد افراد کے زخمی

89
Earthquake
Earthquake

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔آزاد کشمیر کے شہر میر پور میں زلزلے سے عمارت گرنے اور دیگر مختلف واقعات مین متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ قومی زلزلہ پیماءمرکز کے مطابق منگل کی سہ پہر تقریباً 4 بجکر 2 منٹ پر ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کا مرکز جہلم کے شمال میں پانچ کلو میٹر دور 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ 5.8 شدت کے اس زلزلہ کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، لاہور، فیصل آباد، پشاور، چنیوٹ، ڈسکہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، میرپور آزاد کشمیر، بھمبھر، منڈی بہاﺅالدین اور گرد و نواح میں محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور اپنے ٹیلیفون پر اپنے عزیز و اقارب کی خیریت دریافت کرتے رہے۔ آزاد کشمیر کے شہر میر پور میں زلزلے سے عمارت گرنے اور دیگر مختلف واقعات مین متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔