اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش امکان ہے، محکمہ موسمیات

60

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں چند مقامات پرگرج چمک اور آندھی/تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) منگل کے روز پنجاب، ا سلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اورجنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پرگرج چمک اور آندھی/تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم اسلام آباد،بالائی پنجاب،بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر،گلگت بلتستان،کوہلواورلسبیلہ میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سےزیادہ بارش پنجاب میں سیالکوٹ(سٹی58،ائیرپورٹ11)،اسلام آباد(گولڑہ36،زیروپوائنٹ30،ائیرپورٹ07،سیدپور06،بوکرہ01)،راولپنڈی(چکلالہ30،شمس آباد29)، مری14،نورپورتھل10،سرگودھا(سٹی)09،

لاہور(گلبرگ08،ٹاؤن شپ02)،گوجرانوالہ02،خیبرپختونخوا میں بالاکوٹ33،کاکول31،چراٹ27،دیر(زیریں،بالائی)،میرکھانی،کالام01، کشمیر میں گڑھی دوپٹہ 30، مظفرآباد (سٹی 07، ایئر پورٹ 07)،راولاکوٹ01، بلوچستان میں لسبیلہ 18 ، کوہلو14، گلگت بلتستان میں چلاس02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی،دادو43اورموہنجوداڑو میں 42ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔