اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی)اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہو گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج پیر کے روز سندھ ، پنجاب ،خیبر پختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران پنجاب ، بالائی خیبر …

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی)اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہو گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج پیر کے روز سندھ ، پنجاب ،خیبر پختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم زیریں سندھ ، بالائی خیبر پختونخوا، وسطی پنجاب اور کشمیرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش سندھ میں چھور 62، مٹھی 02، پنجاب میں اوکاڑہ 14،خیبر پختونخوا میں کاکول 14، دیر ، میر کھانی 03،کشمیر میں راولاکوٹ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 42، سبی 40اور دالبندین میں39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔