اسلام آباد ۔ 05جون (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت وسطی وجنوبی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، سندھ ،بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان ،گلگت بلتستان اور کشمیرمیں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران اسلام آباد ، بالائی ووسطی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش، پنجاب کے …
اسلام آباد سمیت وسطی وجنوبی پنجاب، سندھ ،بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان ،گلگت بلتستان اور کشمیرمیں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 05جون (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت وسطی وجنوبی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، سندھ ،بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان ،گلگت بلتستان اور کشمیرمیں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران اسلام آباد ، بالائی ووسطی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش، پنجاب کے شہر حافظ آباد میں 51 ، چکوال 47 ، جوہرآباد 42 ، اسلام آباد،سید پور39 ، گولڑہ 25 ، زیروپوائنٹ 18 ، بوکرا 11 ، ائیرپورٹ 5 ، سرگودھا 28 ، لیہ 24 ، ساہیوال 23 ، نارووال 16 ، اوکاڑہ 15 ، منڈی بہاﺅالدین ، نور پور تھل ، قصور10، راولپنڈی 10 ، لاہور8 ، گجرات 7 ، سیالکوٹ6 ، ، جہلم 4 ، گوجرانوالہ 3 ، کوٹ ادو ، فیصل آباد ، مری ایک ، خیبر پختونخواہ، دیر 22 ، مالم جبہ 17، بنوں 7، پٹن 4 ، ڈیرہ اسماعیل خان 3 ، میرکھانی ، کاکول 2 ، چیراٹ ایک ، گلگت بلتستان، گوپس 6، بگروٹ 3، بونجی 2 ، گلگت ایک اورکشمیر، راولاکوٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ درجہ حرارت، دادو میں 48،موہنجوداڑو47،بہاولپوراوررحیم یارخان میں46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








