اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور یر میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہاہے جبکہ زیریں سندھ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گےا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں43، نورپورتھل 42 ،خان پور اور بہاول پورمیں 41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔