اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی پیٹرول ایجنسیز اور ایل پی جی فلنگ شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے غیر قانونی پیٹرول ایجنسیز سیل کرکے مالکان کو گرفتار کر لیا۔
ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انتظامیہ نے تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں تین غیر قانونی پیٹرول ایجنسیز سیل جبکہ غیر قانونی ایل پی جی فلنگ شاپ کو بھی سیل کر دیا گیا،دکاندار کو گرفتار کرتے ہوئے مشینیں قبضے میں لے لی گئیں۔کاروائی اسسٹنٹ کمشنر نیلور عزیر علی خان کی جانب سے کی گئی۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہاکہ شہری ایسے غیر قانونی پوائنٹس کا بائیکاٹ کریں،شہری علاقوں میں غیر محفوظ ایجنسیز خطرے کا باعث ہیں۔usd