اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا عید الاضحیٰ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈاتھارٹی عرفان نواز میمن نے کی۔اجلاس میں عید الاضحی ٰکے حوالے سے فوڈ اتھارٹی کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا عید الاضحیٰ کے حوالے سے اجلاس
اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا عید الاضحیٰ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈاتھارٹی عرفان نواز میمن نے کی۔اجلاس میں عید الاضحی ٰکے حوالے سے فوڈ اتھارٹی کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں فوڈ اتھارٹی کی 3 سالہ کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔فوڈ اتھارٹی کی انسپکشنز، مقدمات کے اندراج اور کاروباری رجسٹریشن کی رپورٹ اجلاس میں پیش کی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ تین سال میں اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے 47 ہزار 252 انسپکشنز کیں۔فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی جانب سے 25 ہزار سے زائد امپرومنٹ نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔غیر معیاری خوراک کی تیاری اور سپلائی پر بارہ سو سے زائد یونٹس سیل کئے۔رپورٹ کے مطابق حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 2700 سے زائد دکانوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا،فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی جانب سے 200 سے زائد خفیہ اطلاعات پر بڑی کاروائیاں بھی عمل میں لائی گئیں،محفوظ خوراک کے حوالے سے فوڈ اتھارٹی نے 63 سیمنارز بھی منعقد کروائے،فوڈ اتھارٹی کی جانب سے 1200 سے زائد شہریوں کی شکایات پر فی الفور ایکشن لیا گیا،فوڈ اتھارٹی کی جانب سے 10 ہزار سے زائد کاروباری یونٹس کو لائسنس جاری کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق فوڈ اتھارٹی نے سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث 56 کاروباری مراکز کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کروایا۔ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے انسپکشنز کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہریوں کو محفوظ خوراک کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔









