پنجاب کے بیشتر دریائوں میں پانی کا بہاو معمول کے مطابق ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب، جہلم ،راوی اور ستلج میں پانی کا بہاو نارمل سطح پر ہے۔
پنجاب کے بیشتر دریائوں میں پانی کا بہاو معمول کے مطابق ہے، ترجمان

مزید خبریں
لاہور۔1اگست (اے پی پی):پنجاب کے بیشتر دریائوں میں پانی کا بہاو معمول کے مطابق ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب، جہلم ،راوی اور ستلج میں پانی کا بہاو نارمل سطح پر ہے۔
دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔کالا باغ3 لاکھ20 ہزار اور چشمہ میں پانی کا بہاو2 لاکھ74 ہزار ہے۔ ڈیرہ غازی خان رودکوہیوں میں پانی کا بہائو نارمل ہے۔ ترجمان کے مطابق وزیر آباد نالہ پلکھو میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے، جسمیں پانی کا بہاو3500 کیوسک ہے۔ نارروال میں نالہ بسنتر اور نالہ بئیں میں نچلے درجے کا سیلاب ہے نیز مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ5 اگست تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ بالائی کیچمنٹس میں متوقع بارشوں کے باعث مشرقی دریائوں اور ان سے ملحقہ نالوں کے بہائو میں اضافے کا خدشہ ہے۔ متوقع بارشوں کی وجہ سے لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان میں اربن فلڈنگ جبکہ مری گلیات اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریائوں کے پاٹ میں موجود شہری فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔
حکومت پنجاب کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دئیے گئے ہیں، جنمیں تمام تر بنیادی سہولیات اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔ ڈی جی نے کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ خراب موسم و سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ دریائوں ،نہروں اور ندی نالوں کے اطراف سیرو تفریح سے گریز کریں۔بچوں کا خاص خیال رکھیں اور انہیں دریائوں ندی نالوں میں ہرگز نہ نہانے دیں۔








