صدر مملکت آصف علی زرداری نے سوئس کنفیڈریشن کے صدر گائی پارملین، فیڈرل کونسل اور سوئس عوام کو قومی دن پر مبارکباد دی ہے۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق ہفتہ کو اپنے تہنیتی پیغام میں صدر مملکت نے پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان تعلقات کو باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور تعمیری تعاون پر مبنی قرار دیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی سوئس کنفیڈریشن کے صدر، فیڈرل کونسل اور سوئس عوام کو قومی دن پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے سوئس کنفیڈریشن کے صدر گائی پارملین، فیڈرل کونسل اور سوئس عوام کو قومی دن پر مبارکباد دی ہے۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق ہفتہ کو اپنے تہنیتی پیغام میں صدر مملکت نے پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان تعلقات کو باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور تعمیری تعاون پر مبنی قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ان کثیر الجہتی تعلقات کو خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، زراعت، ادویات، سیاحت، موسمیاتی تبدیلی اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دونوں اقوام بین الاقوامی امن کے لیے پختہ عزم رکھتی ہیں اور انہوں نے مختلف کثیر الجہتی فورمز پر روابط کو برقرار رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی امن کے فروغ میں سوئٹزرلینڈ کے کردار کو سراہتا ہے، صدر مملکت نے اقوامِ متحدہ سمیت متعدد اہم عالمی اداروں کی میزبانی کے حوالے سے سوئٹزرلینڈ کے کردار کا بھی ذکر کیا جہاں پاکستان کئی دہائیوں سے جنیوا میں اپنا مستقل مشن قائم رکھے ہوئے ہے۔ صدر مملکت نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون آنے والے سالوں میں دونوں اقوام کے عوام کے مفاد میں مزید وسعت پائیں گے۔








