پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے گجر خان میں ایک گھر میں قائم مکھن بنانے والے یونٹ پر چھاپہ مار کر 10 من سے زائد ملاوٹ شدہ مکھن تلف کر دیا۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی کے دوران مکھن کے نمونے لیبارٹری تجزیے کے لیے بھجوائے گئے تھے جہاں رپورٹ میں مکھن میں بناسپتی گھی کی ملاوٹ ثابت ہوئی۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کا گجر خان میں گھر میں قائم مکھن بنانے والے یونٹ پر چھاپہ ، 10 من سے زائد ملاوٹ شدہ مکھن تلف

مزید خبریں
راولپنڈی۔1اگست (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے گجر خان میں ایک گھر میں قائم مکھن بنانے والے یونٹ پر چھاپہ مار کر 10 من سے زائد ملاوٹ شدہ مکھن تلف کر دیا۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی کے دوران مکھن کے نمونے لیبارٹری تجزیے کے لیے بھجوائے گئے تھے جہاں رپورٹ میں مکھن میں بناسپتی گھی کی ملاوٹ ثابت ہوئی۔
اس پر متعلقہ افراد کے خلاف تھانے میں ایف آئی آر درج کرا دی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ پنجاب بھر میں مکھن اور دیسی گھی کی سیمپلنگ کا عمل جاری ہے تاکہ ملاوٹ مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ خوراک سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر فوری اطلاع دیں۔







