ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

ریسکیو 1122 مانسہرہ نےجولائی کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ترجمان ریسکیو کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران ضلع بھر میں 567 مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس دیتے ہوئے 548 متاثرین کو ریسکیو اور طبی امداد فراہم کی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی کی سربراہی میں مون سون سیزن اور سیاحتی مقامات پر بڑھتی سرگرمیوں کے باوجود تمام ریسکیو ٹیمیں ہمہ وقت الرٹ رہیں۔

مانسہرہ۔ 01 اگست (اے پی پی):ریسکیو 1122 مانسہرہ نےجولائی کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ترجمان ریسکیو کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران ضلع بھر میں 567 مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس دیتے ہوئے 548 متاثرین کو ریسکیو اور طبی امداد فراہم کی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی کی سربراہی میں مون سون سیزن اور سیاحتی مقامات پر بڑھتی سرگرمیوں کے باوجود تمام ریسکیو ٹیمیں ہمہ وقت الرٹ رہیں۔

رپورٹ کے مطابق 260 میڈیکل،42 ٹریفک حادثات،17 آگ لگنے،5 گولی لگنے،9 ڈوبنے،12 دیگر جبکہ 222 ریفرل ایمرجنسیز پر کارروائی کی گئی اس دوران ہیلپ لائن 1122 پر 25,495 کالز موصول ہوئیں جن میں 10,500 معلوماتی یا ڈراپ کالز جبکہ 14,650 جعلی اور غیر متعلقہ کالز شامل تھیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ 1122 کو صرف حقیقی ایمرجنسی کی صورت میں استعمال کریں اور مون سون کے دوران دریاؤں،ندی نالوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات والے مقامات سے دور رہتے ہوئے حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔