وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے نے مون سون فلڈ کی صورتحال بارے فیکٹ شیٹ جاری کر دی،فیکٹ شیٹ میں مون سون بارشوں کے باعث نقصانات کی تفصیل شامل ہے۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی قیادت میں ریکارڈ بارشوں کے …
پی ڈی ایم اے نے مون سون فلڈ کی صورتحال بارے فیکٹ شیٹ جاری کر دی

مزید خبریں
لاہور۔1اگست (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے نے مون سون فلڈ کی صورتحال بارے فیکٹ شیٹ جاری کر دی،فیکٹ شیٹ میں مون سون بارشوں کے باعث نقصانات کی تفصیل شامل ہے۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی قیادت میں ریکارڈ بارشوں کے باوجود پیشگی انتظامات اور مشینری کے موجود ہونے کے باعث نکاسی آب کو فوری یقینی بنایا گیا۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی کچہری 95 ملی میٹر، مری 85، جوہرآباد 56, ملتان 37، بھکر 31 اور نارووال میں 27 ،نورپور تھل 27، خانیوال 21، چکوال 20، گوجرانولہ 12، جھنگ 10 اور سرگودھا میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔بارشوں کا یہ سلسلہ 5 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعلی کی ہدایات پر دریاوں، ڈیمز اور بیراجز کی مسلسل نگرانی کا عمل جاری ہے۔دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 89 فیصد ،منگلا ڈیم میں 57 فیصد ،بھاکڑا ڈیم 33 فیصد ،تھین ڈیم 35 فیصد اور اقر پونگ ڈیم میں پانی کی سطح 32 فیصد تک ہے۔
ترجمان کے مطابق شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔بچوں کا خیال رکھیں انہیں برساتی نالوں نشیبی علاقوں دریاوں اور نہروں میں ہرگز مت نہانے دیں۔رواں مون سون بارشوں میں مختلف حادثات کے باعث 46 شہری جاں بحق اور 288 زخمی ہوئی۔ڈی جی سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت متاثرہ فیملیز کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا وزیر اعلی کی ہدایات کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔







