پاکستان نے غزہ امن منصوبے پر عملدرآمد کی جانب مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان غزہ امن منصوبے پر عملدرآمد کے سلسلے میں بورڈ آف پیس کے تحت ہونے والی مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے۔
پاکستان کی جانب سے غزہ امن منصوبے پر عملدرآمد کی جانب مثبت پیش رفت کا خیرمقدم

مزید خبریں
اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):پاکستان نے غزہ امن منصوبے پر عملدرآمد کی جانب مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان غزہ امن منصوبے پر عملدرآمد کے سلسلے میں بورڈ آف پیس کے تحت ہونے والی مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے۔ بیان کے مطابق پاکستان امریکہ، مصر، قطر اور ترکیہ سمیت ثالثی کرنے والے ممالک کی مسلسل سفارتی کاوشوں کو بھی سراہتا ہے اور توقع رکھتا ہے کہ یہ پیش رفت غزہ امن منصوبے کے تحت کیے گئے تمام وعدوں پر مکمل عملدرآمد کی راہ ہموار کرے گی۔
بیان میں پاکستان نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ کوششیں بین الاقوامی قانون، بین الاقوامی جواز اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ایک قابلِ اعتماد اور مقررہ مدت پر مبنی سیاسی عمل کے ذریعے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کے ناقابلِ تنسیخ حق کے حصول میں معاون ثابت ہوں گی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ سیاسی عمل بالآخر 1967ء سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد، خودمختار، جغرافیائی طور پر متصل اور قابلِ عمل فلسطینی ریاست کے قیام پر منتج ہونا چاہیے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔







