اسلام آباد میں غیر رجسٹرڈ فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کل سے شروع ہو گا

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ پیر یکم دسمبر سے شہر بھر میں غیر رجسٹرڈ فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے کاروباری افراد کو خبردار کیا ہے کہ اتوار شام تک اپنی رجسٹریشن لازمی کروائیں تاکہ کسی بھی قانونی کارروائی اور بھاری جرمانے سے بچا جا سکے۔ ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی …

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ پیر یکم دسمبر سے شہر بھر میں غیر رجسٹرڈ فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے کاروباری افراد کو خبردار کیا ہے کہ اتوار شام تک اپنی رجسٹریشن لازمی کروائیں تاکہ کسی بھی قانونی کارروائی اور بھاری جرمانے سے بچا جا سکے۔

ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ کریک ڈاؤن کے دوران غیر رجسٹرڈ اداروں کو سیل کرنے کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے اور شہر بھر میں روزانہ کی بنیاد پر انسپیکشنز کی جائیں گی۔اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے کاروباری کمیونٹی کے لیے آج اور کل اپنے دفاتر کو خصوصی طور پر کھلا رکھا ہے تاکہ تمام فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس اپنی رجسٹریشن یقینی بنا سکیں۔

مزید خبریں