اسلام آباد میں مسلسل کئی روز بہت کم کیسز ریکارڈ، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انتہائی محنت سے صورتحال پر قابو پایا ہے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی کوششوں سے اسلام آباد میں جون کے وسط سے کورونا کیسز کی تعداد 700 تھی جو گزشتہ روز صرف 133 مثبت کیسز نوٹ کی گئی ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں مثبت کیسز کی …

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی کوششوں سے اسلام آباد میں جون کے وسط سے کورونا کیسز کی تعداد 700 تھی جو گزشتہ روز صرف 133 مثبت کیسز نوٹ کی گئی ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے کم ہو گئی ہے اور مسلسل کئی روز بہت کم کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انتہائی محنت سے صورتحال پر قابو پایا ہے۔