اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے لئے انتخابی عمل کا آغاز جمعہ سے ہوگا جہاں 12 لاکھ 9 ہزار 229 ووٹرز 125 یونین کونسلز کے چیئرمین اور وائس چیئرمینوں اور ہر یونین کونسل میں 9 وارڈز کے ممبران کا براہ راست انتخاب کریں گے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق 15 فروری کو ہونے والے مقامی حکومتوں کے انتخابات میں چیئرمین،وائس چیئرمین،9 جنرل ممبران،ایک …
اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے لئے انتخابی عمل کا آغاز 19دسمبر سے ہوگا، الیکشن کمیشن
اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے لئے انتخابی عمل کا آغاز جمعہ سے ہوگا جہاں 12 لاکھ 9 ہزار 229 ووٹرز 125 یونین کونسلز کے چیئرمین اور وائس چیئرمینوں اور ہر یونین کونسل میں 9 وارڈز کے ممبران کا براہ راست انتخاب کریں گے۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق 15 فروری کو ہونے والے مقامی حکومتوں کے انتخابات میں چیئرمین،وائس چیئرمین،9 جنرل ممبران،ایک خاتون،ایک تاجر یا ورکر یا محنت کش یا ٹیکنوکریٹ،ایک یوتھ اور ایک غیرمسلم نشست ہوگی۔ان مخصوص نشستوں پر وارڈ کے نومنتخب ممبران خفیہ رائے دہی سے ان کا انتخاب کریں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ریٹرننگ آفیسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کا اجراء 19 دسمبر 2025ء کو ہوگا۔امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 22 سے 27 دسمبر تک جمع کروائے جا سکیں گے۔
امیدواروں کی ابتدائی فہرست 29 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔ریٹرننگ آفیسران کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 دسمبر 2025ء سے 3 جنوری 2026ء تک ہوگی۔ریٹرننگ آفیسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 5 سے 8 جنوری تک دائر کی جا سکیں گی جن پر اپیلٹ ٹربیونلز کی جانب سے فیصلے 9 سے 13 جنوری تک ہوں گے۔
امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 14 جنوری کو جبکہ کاغذات نامزدگی 15 جنوری کو واپس لئے جا سکیں گے۔اسی دن امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی۔امیدواروں کو انتخابی نشانات 16 جنوری کو الاٹ کئے جائیں گے۔پولنگ 15 فروری صبح 8 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک ہوگی۔نتائج کا اعلان 16 سے 19 فروری تک کیاجائے گا۔









