اسلام آباد میں پولیس پر فائرنگ ، ایک ملزم ہلاک، دو گرفتار، اسلحہ و موٹر سائیکلیں برآمد

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں پولیس ناکہ بندی کے دوران مسلح ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی تاہم پولیس کی بروقت حکمتِ عملی اور بلٹ پروف جیکٹس کی وجہ سے اہلکار محفوظ رہے ۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تین موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ مسلح ملزمان نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے …

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں پولیس ناکہ بندی کے دوران مسلح ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی تاہم پولیس کی بروقت حکمتِ عملی اور بلٹ پروف جیکٹس کی وجہ سے اہلکار محفوظ رہے ۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تین موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ مسلح ملزمان نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ملزمان کا ایک ساتھی اپنی ہی ٹیم کی گولیوں سے شدید زخمی ہوا اور بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

دو ملزمان کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری ہے۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم اسلام آباد پولیس کے شہید اے ایس آئی علی اکبر پر قاتلانہ حملے کا مرکزی کردار تھا۔ ملزم سے شہید اے ایس آئی علی اکبر کا سرکاری پسٹل بھی برآمد ہوا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دو موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں، جن میں سے ایک موٹر سائیکل تھانہ شمس کالونی کے علاقے سے چھینی گئی تھی۔ ترجمان نے بتایا کہ پولیس ٹیم معمول کی چیکنگ کے سلسلے میں ناکہ بندی پر موجود تھی۔

مزید خبریں