اسلام آباد میں کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائیاں ، 560 چالان

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کے مطابق شہر بھر میں ٹریفک پولیس کے 18 ناکہ جات قائم کیے گئے ہیں جہاں ون وے کی خلاف ورزی، کالے شیشے اور غیر معیاری نمبر پلیٹس کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔سی ٹی او نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2330 گاڑیوں کو چیک کیا گیا، جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر …

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کے مطابق شہر بھر میں ٹریفک پولیس کے 18 ناکہ جات قائم کیے گئے ہیں جہاں ون وے کی خلاف ورزی، کالے شیشے اور غیر معیاری نمبر پلیٹس کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔سی ٹی او نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2330 گاڑیوں کو چیک کیا گیا، جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 45 گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں اور 560 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔

ون وے کی خلاف ورزی پر 15 مقدمات درج کیے گئے۔کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کالے شیشے فوری طور پر ہٹا دیں، صرف ایکسائز کی جاری کردہ نمبر پلیٹس استعمال کریں اور ڈرائیونگ کے دوران اپنا لائسنس ہمراہ رکھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ مہم نہ صرف شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں مددگار ہے بلکہ مجرمانہ سرگرمیوں کی روک تھام میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔