اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کا صرف ایک کیس رپورٹ،دیہی علاقوں میں مسلسل کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کا صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، دیہی علاقوں میں مسلسل کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ۔شہر کے مختلف ہسپتالوں میں اس وقت 5 مریض زیرِ علاج ہیں، تمام کی حالت تسلی بخش ہے۔ ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انسدادِ ڈینگی مہم کے تحت 772 مختلف پوائنٹس پر فوگنگ اور 35 رہائشی …

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کا صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، دیہی علاقوں میں مسلسل کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ۔شہر کے مختلف ہسپتالوں میں اس وقت 5 مریض زیرِ علاج ہیں، تمام کی حالت تسلی بخش ہے۔ ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انسدادِ ڈینگی مہم کے تحت 772 مختلف پوائنٹس پر فوگنگ اور 35 رہائشی مقامات پر سپرے کیا گیا۔

انسدادِ ڈینگی ٹیموں نے گزشتہ روز مجموعی طور پر 22 ہزار 438 مقامات کی جامع انسپکشن کی۔اوپن ایریاز میں انسپکشن کے دوران ڈینگی لاروا کی عدم موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے ۔کمرشل ہاٹ سپاٹس میں 10 مقامات پر لاروا کی موجودگی رپورٹ ہوئی ، جس پر فوری کارروائی مکمل کی گئی۔

ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے بتایا کہ مسلسل میپنگ، فالو اپ اور کمیونٹی کی شمولیت نے شہر میں ڈینگی کے خطرے کو نمایاں حد تک کم کر دیا ہے،سپتالوں میں زیرِ علاج مریضوں کی حالت مستحکم ہے اور تمام سہولیات بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہیں، ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا۔عرفان میمن نے کہا کہ انتظامیہ کی کوششیں تبھی مکمل نتائج دیں گی جب عوام بھی مکمل تعاون کریں گے،کیسز کم ہونے کے باوجود فوگنگ اور انسپکشن کی سرگرمیاں بغیر کسی وقفے کے جاری رہیں گی۔

مزید خبریں