27.9 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںاسلام آباد ٹریفک پولیس کی رواں سال40ہزار سے زائد ڈرائیورز کیخلاف قانونی...

اسلام آباد ٹریفک پولیس کی رواں سال40ہزار سے زائد ڈرائیورز کیخلاف قانونی کارروائیاں

- Advertisement -

اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ٹریفک اشاروں کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں، رواں سال کے دوران40ہزار سے زائد ڈرائیورز کیخلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلا م آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک کے نظام کومزید بہتر کرنے، موثر بنانے اورشہرکو ٹریفک حادثات سے پاک کرنے کے لیے تمام تر اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں اسلام آبادٹریفک پولیس نے ٹریفک اشاروںکی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف کارروائی مزید تیز کرتے ہوئے ٹریفک کنجیشن یونٹ کے علاوہ خصوصی دستے وفاقی دارالحکومت کی شاہراہوں اور اہم مقامات پر تعینات کئے ہیں جوٹریفک قوانین خصوصاً ٹریفک اشاروں کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورزکےخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لارہے ہیں۔

چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد نے ہدایات جاری کیں کہ ایسے عناصرسے ہرگز کوئی رعایت نہ برتی جائے جو اپنے اور دوسروں کے لیے حادثات کا سبب بنتے ہیں ،اسلام آباد ٹریفک پولیس آگاہی ونگ کو بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ شہریوں کو ٹریفک کی خلاف ورزی کے نقصانات اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا جائے کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سے ہی ان کی جان ومال کی حفاظت ممکن ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس ایف ایم ریڈیو 92.4پر بھی ٹریفک قوانین کے متعلق خصوصی نشریات کا اہتمام کیا جائے۔شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک اشاروں اور دیگر قوانین کا احترام کریں کیونکہ یہ آپ کی حفاظت کے ضامن ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں