اسلام آباد ٹریفک پولیس کی غیرقانونی کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی، 13 ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان

اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی غیرقانونی کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، اسلام آباد میں کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی کے لیے ٹریفک پولیس کا اسپیشل اسکواڈ بھی کارروائی میں شامل ہے، جس زون کی حدود میں کالے شیشے والی گاڑی نظر آئی اس …

اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی غیرقانونی کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، اسلام آباد میں کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی کے لیے ٹریفک پولیس کا اسپیشل اسکواڈ بھی کارروائی میں شامل ہے، جس زون کی حدود میں کالے شیشے والی گاڑی نظر آئی اس زون انچارج اور اسکے عملے کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کالے شیشے والی13,117گاڑیوں کے چالان کیے ہیں جبکہ متعددگاڑیوں کو مختلف تھانہ جات میں بند کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے آئی جی اسلام آباد کی خصوصی ہدایت پراسلام آباد میں غیر قانونی کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف مزید سخت کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایس ایس پی ٹریفک نے تمام زونز کے ڈی ایس پیز کو خصوصی ہدایت جاری کی ہیں جس میں غیر قانونی کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ٹریفک نے اپنے احکامات میں کہا کہ جس زون میں کالے شیشے والی گاڑی نظر آئی اس زونل انچارج اور اسکے عملہ کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی میں معمول کی ڈیوٹی کے علاوہ خصوصی اسکواڈ بھی شامل کیے گئے ہیں، جو اسلام آباد میں مختلف شاہراہوں پر کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کریں گے، اسلام آباد ٹریفک پولیس نے13,117 کالے شیشے والی گاڑیوں کے چالان کیے ہیں جبکہ متعددگاڑیوں کو اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں بند کیا گیا، مزید ہونے والی کارروائی کی نگرانی ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشیداز خود کریں گے۔