اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ٹریفک ایڈوائزری جاری
اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ٹریفک ایڈوائزری جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس نے منگل 26 مئی 2026 کیلئے جاری ٹریفک ایڈوائزری میں کہا ہے کہ غیرملکی وفود کی آمدروفت کے سلسلہ میں ایکسپریس ہائی وے، سری نگر ہائی وے، مری روڈ، کلب روڈ پر مختلف اوقات میں ڈائیورشنز لگائی جارہی ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اس دوران ان سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری ڈائیورشنز کے دوران متبادل راستے یا سروس روڈز کا استعمال کریں،اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کی سہولت کے لئے سڑکوں پر موجود ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ کسی بھی دقت سے بچنے کے لئے اضافی وقت کے ساتھ سفر کریں۔انہوں نے شہریوں سے گزارش کی کہ ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور صبروتحمل کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہا کہ مزید معلومات کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کا وٹس ایپ چینل فالو کریں ،یا،اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز اور ITP FM 92.4 سنتے رہیں۔








