اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کوگرفتار کر لیا، ترجمان وزارت داخلہ

145

اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):وزارت داخلہ کے ترجمان کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ جبکہ ایف آئی اے نے ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہونے پر رائوف حسن کو گرفتار کرلیا ۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ابتدائی تفتیش اور ڈیجیٹل مواد کی روشنی میں پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا وِنگ پر اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا ۔

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہے، جے آئی ٹی تشکیل دی جا رہی ہے ۔