ایک صدی بعد پیرس دوبارہ سمر اولمپکس کے انعقاد کےلئے تیار،افتتاحی تقریب میں ارشد ندیم اور جہاں آراء نبی پاکستان کے پرچم بردار ہوں گے

پیرس۔22جولائی (اے پی پی):سمر اولمپک گیمز میں صرف 4 دن باقی رہ گئے ہیں اور ایک صدی کے بعد پیرس دوبارہ سمر اولمپکس کے انعقاد کے لئے پوری طرح تیار ہے ۔ فرانس میں پاکستان کے سفارتخانہ کی ایکس پوسٹ کے مطابق اس تاریخی موقع پر روشنیوں کے شہر نے وسیع پیمانے پر منصوبہ بندی کی ہے۔26 جولائی کو ہونے والی بے مثال افتتاحی تقریب میں اتھلیٹ دریائے سین میں …

پیرس۔22جولائی (اے پی پی):سمر اولمپک گیمز میں صرف 4 دن باقی رہ گئے ہیں اور ایک صدی کے بعد پیرس دوبارہ سمر اولمپکس کے انعقاد کے لئے پوری طرح تیار ہے ۔

فرانس میں پاکستان کے سفارتخانہ کی ایکس پوسٹ کے مطابق اس تاریخی موقع پر روشنیوں کے شہر نے وسیع پیمانے پر منصوبہ بندی کی ہے۔26 جولائی کو ہونے والی بے مثال افتتاحی تقریب میں اتھلیٹ دریائے سین میں سفر کرتے ہوئے دیکھے جائیں گے۔

300,000 شائقین سٹینڈز اور دریا کے کناروں سے یہ دلکش منظر دیکھیں گے جبکہ کم و بیش 200,000 ناظرین اپنے اپارٹمنٹس سے نظارہ کریں گے۔ ارشد ندیم ( نیزہ بازی) اور جہاں آراء نبی (تیراکی) افتتاحی تقریب میں پاکستان کے پرچم بردار ہوں گے۔