عورت فانڈیشن بلوچستان اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن کوئٹہ کے درمیان خواتین کی مالی شمولیت اور معاشی خودمختاری کے فروغ کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے
عورت فانڈیشن بلوچستان اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط، خواتین کی مالی خودمختاری کے فروغ پر اتفاق

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 02 جولائی (اے پی پی):عورت فانڈیشن بلوچستان اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن کوئٹہ کے درمیان خواتین کی مالی شمولیت اور معاشی خودمختاری کے فروغ کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔مفاہمتی یادداشت پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کوئٹہ کے چیف منیجر علائو الدین اچکزئی اور عورت فائونڈیشن بلوچستان کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر علائوالدین خلجی نے دستخط کیے۔
تقریب میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی چیف منیجر رومان علی، اسسٹنٹ چیف منیجر محمد علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز وقاص درانی، میاں محمد علیم اور عائشہ خان جبکہ عورت فانڈیشن کی جانب سے محمود خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔اس شراکت داری کے تحت دونوں ادارے بلوچستان بھر میں خواتین کی مالی شمولیت کو فروغ دینے، ڈیجیٹل اور مالیاتی خواندگی بڑھانے، خواتین کاروباری افراد، خواتین کی زیرِ قیادت کاروباری اداروں، گھریلو بنیادوں پر کام کرنے والی خواتین اور دیگر معاشی شعبوں سے وابستہ خواتین کی استعداد کار میں اضافے کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔
مفاہمتی یادداشت کے تحت مالیاتی آگاہی، کمیونٹی آٹ ریچ، مالیاتی تعلیم، کاروباری صلاحیتوں کی ترقی اور خواتین کو رسمی مالیاتی خدمات تک رسائی فراہم کرنے کے لیے مختلف پروگرام اور آگاہی مہمات بھی چلائی جائیں گی۔اس موقع پر کہا گیا کہ یہ شراکت داری بلوچستان میں خواتین کے لیے معاشی مواقع میں اضافے، مالی خودمختاری کے فروغ اور ایک زیادہ جامع اور بااختیار معاشرے کی تشکیل کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔








