اسلام آباد پولیس کا سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈائون

Islamabad Police
Islamabad Police

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈائون کیا۔پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پولیس ٹیموں نے سنگین جرائم میں ملوث 13مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری عمل میں لائی جن کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کے متعلق پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر اطلاع دیں۔