اسلام آباد پولیس کا گرینڈ کومبنگ اینڈسرچ آپریشن ، 466 افراد،247 گھرانے، 35 ہوٹل، 52دکانیں، 221 موٹر سائیکلیں اور 102گاڑیوں کو چیک کیا گیا
اسلام آباد پولیس کا گرینڈ کومبنگ اینڈسرچ آپریشن ، 466 افراد،247 گھرانے، 35 ہوٹل، 52دکانیں، 221 موٹر سائیکلیں اور 102گاڑیوں کو چیک کیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومبنگ اینڈسرچ آپریشن کرتے ہوئے 466 افراد،247 گھرانوں، 35 ہوٹلوں، 52دکانیں، 221 موٹر سائیکلوں اور 102گاڑیوں کو چیک کیاجبکہ جانچ پڑتال کیلئے 11مشکوک افراد اور 23موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سیدعلی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومبنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیے گئے۔
سرچ آپریشن کے دوران 466 افراد،247 گھرانوں، 35 ہوٹلوں، 52دکانیں، 221 موٹر سائیکلوں اور 102گاڑیوں کو چیک کیا گیاجبکہ جانچ پڑتال کیلئے 11مشکوک افراد اور 23موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد قاضی علی رضانے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے،سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔
اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار-”15پر فوری اطلاع دیں۔








