اسلام آباد پولیس کی "اسلحہ سے پاک شہر "مہم تیزی سے جاری

اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کی "اسلحہ سے پاک شہر "مہم تیزی سے جاری ہے۔پولیس ترجمان کے مطا بق تھا نہ پھلگراں پولیس ٹیم نے چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھا ری تعداد میں اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر …

اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کی "اسلحہ سے پاک شہر "مہم تیزی سے جاری ہے۔پولیس ترجمان کے مطا بق تھا نہ پھلگراں پولیس ٹیم نے چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھا ری تعداد میں اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے کہا کہ غیر قانونی اسلحہ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیاجا رہا ہے،شہری اپنے لائسنس یافتہ اسلحہ کو فوری طور پر متعلقہ تھانوں میں رجسٹر کرائیں،شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ پولیس اسٹیشن یا پولیس ہیلپ لائن "پکار-”15پر دیں۔