اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے پا نچ اشتہاری مجرمان سمیت 11 جر ائم پیشہ عناصر گرفتار کر کے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ نو ن، تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا، تھا نہ ہمک اور تھا نہ شہزاد ٹا ئون پولیس ٹیموں نے چھ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے1,131گر ام چرس، 120گر ام ہیروئن، 120گر ام …
اسلام آباد پولیس کی کارروائی، پا نچ اشتہاری مجرمان سمیت 11 جر ائم پیشہ عناصر گرفتار

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے پا نچ اشتہاری مجرمان سمیت 11 جر ائم پیشہ عناصر گرفتار کر کے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ نو ن، تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا، تھا نہ ہمک اور تھا نہ شہزاد ٹا ئون پولیس ٹیموں نے چھ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے1,131گر ام چرس، 120گر ام ہیروئن، 120گر ام آ ئس، دو عدد پستول اور ایک عدد گن معہ ایمونیشن برآمد کرلی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لئے چلا ئی جانے والی خصوصی مہم کے دوران پا نچ اشتہاری مجرمان کی گرفتار ی بھی عمل میں لائی گئی۔ایس ایس پی آپریشنز ،انویسٹی گیشن محمد عثمان بٹ نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
شہریوں کی جان و ما ل کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن "پکار”15-پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیا جاسکے۔








